السلام علیکم! میرا نام سویرا لئیق ہے. میں سیالکوٹ پاکستان سے ہوں. میں ایک پیشہ ور اور تجربہ کار اردو کی استانی ہوں. میں اردو تدریس کے 5 سال سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ مقامی اردو اسپیکر ہوں۔ میں آپ کو اور آپ کے بچوں کو اسٹارٹر کی سطح سے مہارت کی سطح تک اردو زبان سکھادوں گی۔ آپ کو میرے ساتھ سیکھنے میں مزہ آئے گا اور آپ جلد ہی اپنا تعارف اردو میں کریں گے۔ میں آپ کو اردو حروف تہجی، الفاظ اور جملے پڑھنا، تلفظ اور لکھنا سکھاؤں گی۔ لہٰذا حروف کو جوڑیں، لفظ بنائیں اور جملے لکھیں. اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو مجھ سے جڑ جائیں اور مزے سے اردو سیکھیں. شکریہ
میں آپ کو بنیادی حروف، الفاظ اور بقیہ چیزیں سکھاؤں گی. میں آپ کو الفاظ اور جملوں کو صحیح طریقے سے پڑھنا، بولنا، لکھنا اور استعمال کرنے کا طریقہ سکھاؤں گی. آپ مجھ سے حروف کو جوڑنا، الفاظ بنانا اور پھر جملے بنانا سیکھیں گے
میرے پاس ٥ سالوں سے زیادہ ٹیچنگ کا تجربہ ہے. جب آپ نئے لیکچر کے لیے آئیں تو براہ مہربانی پچھلا سبق دہرا کے آئیں. آپ مجھے کم از کم ٥ گھنٹے پہلے آگاہ کر سکتے ھیں. مجھ سے کوئی سوال کرنے میں ہچکچائیں مت. شکریہ